8 نومبر، 2016، 7:16 PM

یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی جارحیت میں 7000 افراد شہید اور 37 ہزار زخمی

یمن کے نہتے عوام پر سعودی  عرب کی جارحیت میں 7000 افراد شہید اور 37 ہزار زخمی

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی 20 مہینے سے مسلط کردہ جارحیت کے شروع سےلیکر اب تک 7000 ہزار یمنی شہری شہید اور 37 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ یمنی عوام کے خلاف سعودی عرب کی مسلط کردہ جارحیت کے شروع سےلیکر اب تک 7000 ہزار یمنی شہری شہید اور  37 ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔ اس ادارہ نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 ملین یمنی شہری اب بھی طبی خدمات کے محتاج ہیں جبکہ یمن کے نصف سے زائد ہسپتال مکمل طور پرتباہ  یا جزوی طور پر بند ہوگئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سعودی جارحیت کے آغاز سے 2 ملین سے زائد یمنی شہری اپنا گھر بار  چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ 20 مہینے سے سعودی عرب کی امریکہ نواز ظالم و جابر  حکومت نے یمن کے مظلوم شہریوں کو اپنے سفاکانہ حملوں  اور بہیمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنایا ہوا ہے۔

News ID 1868167

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha